پاکستان کی ٹاپ ماڈل کا فون ایف آئی اے نے ضبط کر لیا

کراچی : معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون ایف آئی اے نے سیز کر لیا،نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان کی رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتا لگایا جائے گا۔

نادیہ حسین نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے ایف آئی اے افسر بن کر میرے بیٹے کے نمبر پر کال کی۔بیٹے سے میرا نمبر لیکر 20 منٹ کی کال مجھے بھی کی ۔میں نے اس کی کال ریکارڈ کی ہے۔ میں اس کےجھانسے میں نہیں آئی تو میری ساس کو کال کرکے انھیں کہا گیا کہ آپکی بہو چاہتی ہے کہ آپکا بیٹا جیل جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنی پوسٹ میں SCAMMER کا لفظ استعمال کیا ہے اور میں نے کہیں نہیں کہا کہ ایف آئی اے افسر ان میں ملوث ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں ان کی ویڈیو پر کی جانی والی انکوائری کے سوال پر نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ انھیں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ انہوں نے ایسی کوئی بات سنی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاطف محمد خان کی گرفتاری کے بعد اس کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے لیے واٹس ایپ پر کال کی گئی۔کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close