پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے لڑکوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
دانش تیمور نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میری ان تمام لڑکوں سے ایک درخواست ہے جو شادی کرنے کے لیے اچھی لڑکیوں کی تلاش میں ہیں کہ اگر اچھی بیوی چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے اس لیے جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کو کوئی ایسی بیوی مل جائے جو آپ کو پسند نہ ہو۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ خود اچھے انسان ہیں تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں