لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں نامعلوم کار سواروں نے معروف ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شمشیر بھٹی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث شمشیر بھٹی کے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں، جبکہ اس کے ساتھی صغیر کو سر پر گولی لگی، جس کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں