لاہور(پی این آئی)سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ رمشا انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ رمشا ایک عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں،رات 2بجے انہیں اٹیک ہوا جس کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملیں.50 سالہ رمشا ان دنوں محفل تھیٹر میں پرفارم کر رہی تھیں،اداکارہ کاجنازہ بعد از نماز ظہر سلطان پورہ نزد حافظ بک ڈپو سے اٹھایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں