معروف گلوکارہ کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)بالی وڈ کی پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال کا سوشل اکاؤنٹ ایکس ہیک ہوگیا۔

شریا گھوشال اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئیں اور انہوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی۔گلوکارہ نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گزشتہ ماہ فروری کی 13 تاریخ سے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہے، میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق ایکس کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مجھے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ‘گلوکارہ نے کہا کہ اکاؤنٹ لاگ ان نہ کرنے کی وجہ سے میں اپنے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ بھی نہیں کرسکتی۔

شریا گھوشال نے سب سے درخواست کی کہ اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کے آنے والے میسج پر یقین نہ کیا جائے اور لنک کھولنے سے پرہیز کیا جائے یہ فراڈ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close