بالی وڈ میں محبت کی شادیاں اور طلاق کوئی نئی چیز نہیں اور 80 کی دہائی سے آج تک کئی بالی وڈ اداکاراؤں نے ایک دو حتیٰ کہ 3 شادیاں بھی کیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی اداکارہ سے متعلق بتائیں گے جس نے 3 شادیاں کیں لیکن اس کے باوجود وہ آج بھی تنہا رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نیلما عظیم نے 2 شادیاں غیر مسلم اور ایک شادی مسلمان شخص سے کی، اداکارہ کے 2 بیٹے ہیں جن میں ایک بالی وڈ کا بڑا اسٹار ہے۔
نیلما عظیم کا تعلق ایک لکھاری فیملی سے تھا، ان کے والد ماضی کے ایک بڑے صحافی تھے تاہم نیلما کو آغاز سے ہی ڈانسنگ کا شوق تھا، 15سال کی عمر میں نیلما کی دوستی اداکار پنکج کپور سے ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد 17 سال کی عمر میں نیلما نے پنکج کپور سے شادی کرلی اس جوڑے کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام شاہد کپور ہے جو کہ آج بالی وڈ انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔نیلما کے مطابق شاہد کے والد سے علیحدگی کا فیصلہ ان کا اپنا نہیں تھا بلکہ پنکج کپور کا تھا۔
اس کے بعد نیلما کو راجیش کھتر سے ایک بار پھر محبت ہوگئی،دونوں نے 1990میں شادی کرلی، نیلما اور راجیش کا ایک بیٹا ہوا جس کا نام احسان کھتر رکھا گیا لیکن 11 سال بعد 2001 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔اس طلاق کے بعد نیلما کی ملاقات رضا علی خان سے ہوئی اور دونوں نے 2004 میں شادی کرلی لیکن یہ تعلق بھی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اس جوڑی کے درمیان بھی چند سا ل بعد 2009 میں طلاق ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں