بھارتی اداکار امن ورما اور ان کی اداکارہ اہلیہ وندنا لالوانی کے درمیان شادی کے 9 سال بعد طلاق کی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے طلاق کے لیے پہلے ہی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، ان کے درمیان کچھ عرصے سے مسائل چل رہے ہیں۔امن ورما اور وندنا لالوانی نے اپنے اختلافات کو حل کرنے کی کوششیں بھی کیں تاہم اس کے باوجود معاملات میں بہتری نہیں آئی۔ان دونوں کے درمیان اختلافات اتنے گہرے ہو گئے ہیں اب صلح نہیں ہو سکتی۔وندنا لالوانی کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے جب امن ورما سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، مجھے جو کچھ بھی کہنا ہے مناسب وقت پر میرے وکیل کے ذریعے بتایا جائے گا۔علاوہ ازیں وندنا لالوانی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امن ورما اور وندنا لالوانی کی منگنی 2015ء میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد دونوں نے شادی کر لی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں