کراچی (پی این آئی) کراچی ڈیفنس میں پولیس نے معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کرلیا۔
کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) پولیس کا ڈیفنس میں پارٹی ڈرگس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق پولیس نے کارروائی میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کرلیا اور ساحر حسن کے قبضے سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اسکولوں اور دیگر مراکز میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپے جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں