رمضان سے قبل نیکی، راکھی ساونت نے 20 افراد عمرے پر بھجوا دیئے

بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا۔

راکھی ساونت نے دبئی سے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں راکھی فاطمہ 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو اپنی طرف سے عمرے پر بھیج رہی ہوں، اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں موجود ہوں، ان بھائیوں کو احرام دوں گی، پہلی بار ہے جس کے باعث تھوڑی نروس ہوں، اللہ میرے نیک کام کو قبول کرے۔

اس دوران راکھی ساونت نے عمرہ زائرین میں کھانا اور احرام تقسیم کیے اور دبئی سے سعودی عرب روانہ کیا۔خیال رہے کہ راکھی ساونت نے دوسری شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا تاہم یہ شادی بھی ناکام ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close