جنوبی کوریا کی اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں، اداکارہ کی عمر 24 سال تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیؤل میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔ ’دی کورین ہیرالڈ‘ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔2022ء میں اداکارہ نے نشے کی حالت ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی دوسری گاڑی میں دے ماری تھی، اس حادثے کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں