پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان کو یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے مکوں کے وار سے لہولہان کردیا۔
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں رحیم نے فیروز کو 5 ویں راؤنڈز کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔
رحیم پردیسی اور فیروز خان کے درمیان یہ باکسنگ میچ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک گرما گرم بحث کا نتیجہ تھا۔ دونوں نے زبانی جھگڑے کے بجائے باکسنگ رنگ میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیروز خان نے رحیم کے چیلنج کو قبول کیا، اور 15 فروری کو یہ مقابلہ لاہور میں منعقد ہوا۔مقابلے سے پہلے مشہور میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب، بہن حمائمہ ملک، اور بیٹا سلطان بھی ان کی سپورٹ کےلیے موجود تھے۔
مقابلے کے دوران رحیم پردیسی نے اپنی مہارت اور جوش کا مظاہرہ کیا، جبکہ فیروز خان ہانپتے ہوئے اور توجہ کھوتے ہوئے نظر آئے۔ پانچویں راؤنڈ میں رحیم نے فیروز کو ناک آؤٹ کردیا، اور میچ 1 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے جیت لیا۔ فیروز کے چہرے پر زخم بھی آئے، لیکن دونوں نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔
مقابلے کے بعد دونوں نے رنگ میں گلے ملے اور ایک دوسرے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ رحیم نے فیروز کی ہمت کو سراہا، جبکہ فیروز نے رحیم کی مہارت کو تسلیم کیا۔فیروز کی بہن حمائمہ ملک نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بھائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آپ میرے لیے زندگی بھر کے فاتح ہو، شاباش بھائی۔‘‘ انہوں نے فیروز کی ہمت اور لگن کی تعریف کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں