احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خوشیوں سے بھری تقریب مہندی نائٹ کی پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

یوں تو احمد علی اکبر اپنے کریئر میں متعدد ڈرامے کر چکے ہیں لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت بخشنے والا ڈراما ’پری زاد‘ ثابت ہوا جس میں نہ صرف انکی اداکاری بلکہ منفرد گیٹ اپ بھی سب کو تعریف کرنے پر مجبور کرگیا۔ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’گزارش‘، ’یہ رہا دل‘، ’ میرا یار ملا دے‘، ’پھر وہی محبت‘، ’نازو‘، ’عہدِ وفا‘ اور ’تجدیدِ وفا شامل ہیں۔

احمد علی اکبر کے حوالے سے گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں اور فروری کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر ہی انہوں نے اس خبر کی تصدیق بغیر کچھ کہہ کردی اور تصدیق کی وجہ انکی قوالی نائٹ بنی۔احمد علی اکبر جلد ڈیجیٹل کریئٹر ماہم بتول سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں اور شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جو 12 فروری کو اسلام آباد میں ہوئی۔

اس خاص تقریب میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ قوال فرید آیاز اینڈ پارٹی نے اپنی مصحور کن قوالیوں سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔قوالی نائٹ کی وائرل تصاویر میں احمد علی اکبر نے سیاہ شلوار قمیص پر مرون واسکٹ پہن رکھی ہے جس کے اوپر انہوں نے قوالی نائٹ کی مناسبت سے شائرانہ لُک لیتے ہوئے سیاہ شال اوڑھ رکھی ہے۔قوالی نائٹ کے اگلے روز 13 فروری کی رات احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔

سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کی اپنی مہندی پر دلہنیا کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جس میں وہ کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے گانے پر وائب کرتے دکھے جبکہ ان کے ساتھ بیٹھی ماہم بتول بھی ان کے کہنے پر کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکراتی نظر آئیں۔اس موقع پر احمد علی اکبر رنگ برنگی واسکٹ پہنے نظر آئے جبکہ انکی دلہنیا بھی خوب کام والے جوڑے میں ملبوس دکھیں۔

اس محفل کی رونق بڑھانے احمد علی اکبر کے شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے دوست بھی پہنچے جن میں عثمان خالد بٹ، عثمان مختار، عزیر جسوال، اشنا شاہ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 فروری ویلنٹائن ڈے کی رات پر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔علاوہ ازیں شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی جو انتہائی سادہ رکھی جائے گی اور اس تقریب میں صرف قریبی دوست احباب ہی شامل ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close