اسلام آباد (پی این آئی) بھارت کے معروف 32 سالہ ریپر ابھینو سنگھ المعروف جگرناتھ نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریپر کی لاش بینگلورو میں کرائے پر حاصل کیے گئے اپارٹمنٹ سے ملی، یہ اپارٹمنٹ انہوں نے 7 روز قبل ہی کرائے پر لیا تھا۔پولیس کے مطابق 32 سالہ ریپر نے روم میٹ کے ساتھ کھانا کھایا اور پھر اپنے کمرے میں جا کر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔پولیس حکام نے بتایاکہ ریپر کے کمرے سے کوئی خط بھی نہیں ملا تاہم تحقیقات جاری ہیں اور زہر کے حوالے سے رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریپر کی فیملی نے ان کی اہلیہ کی جانب سے ذہنی طور پر دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں ریپر کی فیملی نے ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست بھی جمع کرادی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں