صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ، ویڈیو وائرل ہو گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی صائم ایوب کے ساتھ ایک خاتون مداح کی بدتمیزی کی ویڈیو حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

صائم ایوب نے حالیہ دنوں لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کی۔ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت شائقین کرکٹ کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پی ایس ایل اور قومی کرکٹ ٹیم دونوں کی نمائندگی کی ہے۔

3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کا دایاں ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے۔ وہ اس وقت لندن میں علاج کے لئے موجود ہیں جہاں ان کی سرجری ہو چکی ہے اور اب وہ ری ہیب میں ہیں۔

ایونٹ کے بعد، ایک خاتون مداح نے صائم ایوب سے تصویر کھچوانے کی خواہش کی، تاہم اس دوران اس نے اپنے دوستوں سے ویڈیو بنانے کو کہا۔ اس پر صائم ایوب نے تصویر کے لئے انکار کیا اور وہاں سے جانے لگے۔ خاتون نے ان کے جانے کے بعد بدتمیزی کی اور کہا کہ “اگر آپ دو منٹ بات کرلیں اور تصویر کھنچوالیں تو کچھ نہیں ہوگا۔” اس دوران صائم ایوب خاموش رہے، لیکن خاتون مسلسل باتیں کرتی رہی۔ آخرکار، صائم ایوب نے کہا کہ وہ رک جاتے ہیں، تو خاتون نے انہیں جانے کے لیے کہہ دیا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے صائم ایوب کا ساتھ دیا، اور مختلف رائے کا اظہار کیا۔ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں خاتون نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ویڈیو بنائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close