سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر تنقید سامنا ہے۔
اداکارہ نے چند دن قبل ساحل سمندر پر کرائے گئے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں سرخ اور نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج کی ساڑھی پہن رکھی تھی اور انہوں نے لباس کی مناسبت سے میک اپ بھی کر رکھا تھا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کرہ تصاویر اور ویڈیوز کو کافی سراہا گیا، لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی تعریفیں بھی کیں۔
اداکارہ کی تعریفیں کرنے والے صارفین نے ماہرہ خان کو برے کمنٹس پر توجہ نہ دینے کا مشورہ بھی دیا اور انہوں نے اداکارہ کے انداز اور اداؤں کو خوب پسند کیا۔جہاں صارفین نے ماہرہ خان کے لباس اور اداؤں کو پسند کیا، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں بولی وڈ اور بھارتی اداکاراؤں کی کاپی کرنے کی کوشش قرار دیا۔سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض صارفین نے ماہرہ خان کو بنگالی، بعض نے گجراتی تو بعض نے بھارتی اداکاراؤں جیسا قرار دیا۔
صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس لباس میں پاکستانی سے زیادہ دوسرے خطے کی اداکارہ لگتی ہیں۔ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں سے بعض تصاویر میں ساڑھی سے ان کے جسم کے بعض حصے دکھائی دیے، جس وجہ سے لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان ساحل سمندر پر بھیگی رات پر رومانوی انداز میں ٹہلتی دکھائی دیتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں