سلمان خان کا خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف‎

اسلام آباد(پی این آئی)بالی وڈ میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور سپر اسٹار سلمان خان نے خود سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، حال ہی میں اداکار نے اپنے بھتیجے ارحان خان کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اداکار نے اپنی گفتگو میں بھتیجے کو درست کیرئیر کے انتخاب کی نصحیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے بلکہ بڑے ہو کر ڈائریکٹر بننے کی خواہش رکھتے تھے۔بالی وڈ اداکار نے کہا کہ میں ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا اور میں ماڈلنگ کرتا تھا، میں ڈائریکشن کرنا چاہتا تھا۔اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت لکھتا بھی تھا اور اب بھی لکھتا ہوں، مجھے کسی نے بطور ڈائریکٹر کام نہیں دیا، میری عمر 17 سال تھی، لوگ کہنے لگے یہ بچہ کیا ڈائریکٹ کرے گا؟

اداکاری کیسے شروع کی؟

اداکار نے بتایا کہ میں جہاں بھی جاتا تھا لوگ مجھے اداکاری کرنے کا کہتے تھے، تو میں نے اداکاری شروع کردی، فلموں میں نہ تو کامیڈین تھا اور نہ ہی ولن، میں ہیرو تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close