پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان کی وجہ سے آج اداکاری کے شعبے میں ہوں۔
ضرار خان ایک فٹنس ٹرینر اور کونٹینٹ کری ایٹر ہیں جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ماڈلنگ اور کمرشل سے کیا تاہم انہیں پہلی فلم اس وقت آفر ہوئی جب اداکارہ ماہرہ خان نے ان کی صلاحیتوں کو پہچانا۔حال ہی میں اداکار نے نجی فیشن میگریز کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ اداکاری کی جانب کیسے آئے، اداکاری کا موقع کیسے ملا؟ کا جواب دیتے ہوئے ابھرتے ہوئے اداکار نے اپنے کیریئر کا کریڈٹ ماہرہ خان کو دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے ایک کمرشل کیا تھا، اس کمرشل کے ہدایت کار نے مجھے فلم نیلوفر، جس میں اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں میں سائیڈ رول کے لیے کاسٹ کیا۔
اداکار نے کہا کہ فلم نیلوفر کے سیٹ پر پہلی بار ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے مجھے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کی پیشکش کی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے پروجیکٹس ملتے گئے۔ضرار خان کے مطابق یہ میری قسمت میں تھا کہ میں اداکاری کی طرف آؤں۔ضرار خان ڈرامہ سیریل کالج گیٹ، جفا کے بعد، اب میم سے محبت جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں