نجاب حکومت نے تھیٹر پرفارمنس کے دوران فحاشی، بے حیائی اور بے ہودگی کو فروغ دینے میں ملوث اداکاروں بالخصوص خواتین ڈانسرز پر تاحیات پابندی عائد کرنے اور ایسی پرفارمنس دینے والے تھیٹرز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت طویل عرصے سے صوبے کے اہم شہروں کے تھیٹروں میں بیہودہ پرفارمنس کی شکایات پر خاص طور پرخواتین ڈانسرز کے خلاف ایسی انتہائی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے تھیٹر مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم نے صوبے کے تھیٹروں میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے والے اداکاروں پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تمام تھیٹرز کو بھی قواعد کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزیوں کی وجہ سے شوکاز نوٹسز ہوں گے جس کے بعد جرمانے اور آخر کار لائسنس کینسل ہو جائیں گے،انہوں نے اپنے تھیٹروں میں فحاشی کی اجازت دینے میں مالکان کے ملوث ہونے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں