نرگس نے راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج کا جواب دے دیا

دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی معروف رقاصہ و اداکارہ غزالہ ادریس المعروف نرگس نے بھارتی متنازع فنکارہ راکھی ساونت کو ڈانس چیلنج پر جواب دیا ہے۔

اداکارہ نرگس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی حجاب پہنے تصویر کے ساتھ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج ویڈیو کا کولاج بنایا ہے۔نرگس نے راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے ڈانس چیلنج پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ! الحمدللّٰہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور رقاصاؤں کو ڈانس کے ذریعے ہرانے کا چیلنج کیا تھا۔راکھی ساونت کی اس ویڈیو پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ردِ عمل دیا تھا۔ہانیہ کا انسٹاگرام اسٹوری پر کہنا تھا کہ پہلے زندگی کافی سیڈ (افسردہ) تھی اور پھر زندگی میں راکھی جی آ گئیں۔انہوں نے راکھی ساونت کو مخاطب کر کے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ راکھی جی میں آپ کو ایئر پورٹ لینے آ رہی ہوں۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی، وہاں جا کر حلوہ پوری کھاؤں گی اور کسی پاکستانی سے شادی کر لوں گی۔انہوں نے اس پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان جا کر میں ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار سے ملاقات کروں گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہانیہ عامر سے پیار و محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر پِک کرنے کی بھی درخواست کی اور ان کے گھر میں ٹھہرنے کے لیے جگہ بھی مانگی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close