بڑے ہیرو کا اپنے بچوں کو بالی وڈ میں نہ لانے کا اعلان

بالی وڈ کے نامور اداکار شاہد کپور نے اپنے بچوں کو فلم انڈسٹری میں نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔

بالی وڈ میں تقریباً تمام بڑے ستاروں کے بچے اپنے ماں باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں لیکن اداکار شاہد کپور ایسا بالکل نہیں چاہتے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے ان کے بچے بالی وڈ میں قدم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کافی ساری چیزیں ہیں جو میں چاہتا ہوں میرے بچے مجھ سے نہیں سیکھیں، میں چاہتا ہوں وہ فطری طور پر زیادہ پر اعتماد ہوں، جو میرے خیال میں دونوں ہیں، میں فطری طور پر اتنا پر اعتماد نہیں تھا، میں نہیں چاہوں گا کہ وہ میرا کام کریں۔

اداکار نے کہا کہ فلم میں نہ آنا یار، کچھ اور کرو، بہت سے اتار چڑھاؤ ہیں، یہ بہت مشکل ہے، اگر وہ چاہیں تو یہ ان کی مرضی ہے لیکن میں چاہوں گا کہ کوئی آسان چیز منتخب کریں، اداکاری بہت پیچیدہ ہے۔بچوں کی تربیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد کپور نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کو ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب کروں گا۔واضح رہے کہ اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے دوبچے میشا اور زین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close