معروف بالی وڈ اداکارہ نے اپنا نام بدل لیا

اسلام آباد(پی این آئی)بالی وڈ کی ماضی کی سپرہٹ اداکارہ ممتاکلکرنی سنیاس (تارک الدنیا) لے لیا ۔

اداکارہ ممتا کلکرنی نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں زبردست اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ممتا کلکرنی نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا، 2000 کی دہائی کی شروعات میں ممتا کلکرنی بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔اس دوران ان پر منشیات کا ایک بڑا کیس بھی بنایا گیا تھا جس کی ایف آئی آر حال ہی میں ممبئی ہائی کورٹ نے منسوخ کرتے ہوئے انہیں کلین چٹ دی تھی۔

کلین چٹ ملتے ہی دسمبر 2024 میں 25 سال بعد ممتا کلکرنی بھارت پہنچی تھیں اور ان کے مداح انہیں ایک بار پھر فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔لیکن اب اچانک اداکارہ نے سنیاس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کمبھ میلے کے موقع پر سنیاس لینے کا اعلان کیا اور اس کی رسومات بھی ادا کی جا رہی ہیں۔ممتا کا نام بھی بدل لیا گیا ہے اور اب ان کا نام ’شری یامائی ممتا نند گری‘ رکھا گیا ہے۔ سنیاس کی رسوم ادا کرنے کے بعد وہ مقامی مندر میں خدمات سرانجام دیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close