دوسری شادی، یاسر نواز کا تہلکہ خیز اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کی جانب سے دوسری شادی کی مشروط اجازت کے بعد ان کے شوہر یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی، جس میں دونوں میاں بیوی کو دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔مذکورہ وائرل ویڈیو میں ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کو دوسری شادی کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ امبانی کی طرح بلینیئر بن جائیں اس کے بعد بھلے 3 شادیاں کر لیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

اب یاسر نواز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی سے متعلق بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے دورانِ انٹرویو کہا کہ میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میری ایک بیوی ہے اور ایک ہی رہے گی ہمیشہ کے لیے، ان شاء اللّٰہ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی پہلی بیوی اور بچوں سے بہت خوش ہوں، مجھے دوسری شادی کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے درمیان ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے، میری بیوی بہت اچھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close