موسیقی کی دنیا کی معرو ف شخصیت چل بسی

معروف گٹارسٹ منصور شہزاد گلے کے کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

منصور شہزاد کو 6 ماہ قبل گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ڈیلس کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔ منصورشہزاد پاکستان اور بھارت سے آنے والے گلوکاروں کے ڈیلس میں ہونے والے کنسرٹس میں شریک ہوتے تھے،انہوں نے متعدد فنکاروں کے ساتھ اپنی پرفارمنس بھی دی تھی۔

انہوں نے اپنی نو عمری میں 1980 کی دہائی میں کراچی سے گٹار بجانے کا آغاز کیا اور پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر، شہزاد رائے، علی حیدر، سلیم جاوید، حسن جہانگیر، شازیہ خشک، ارشد محمود، نعیم عباس روفی اور دیگر بڑے فنکاروں کے ہمراہ فن کامظاہرہ کیاتھا۔

‎منصور شہزاد 1990ء کی دہائی میں امریکا آئے اور ڈیلس میں سکونت اختیار کی تھی،ان کی عمر 47 سال تھی اورانہوں نے شادی نہیں کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close