ویب ڈیسک(پی این آئی) بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار سدپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کا انتقال اچانک ہوا، جس نے مداحوں اور عزیزوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔سدپ پانڈے نے کئی مقبول بھوجپوری فلموں میں کام کیا، جن میں پیار میں، بلبا، اور دھرتی شامل ہیں۔2019 میں انہوں نے ہندی فلم وی فار وکٹر میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حال ہی میں وہ اپنی نئی فلم پارو پٹنہ والی 2 کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو افسوس اور حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:فی الحال، اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں