چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد سیف علی خان کا پہلا بیان سامنے آگیا

ممبئی(پی این آئی)گھر میں چوری کی وادات کے دوران ملزم کے ہاتھوں زخمی ہونے والے سیف علی خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

چاقو زنی کے واقعے میں زخمی بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور مکمل بحالی کی جانب گامزن ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب سیف علی خان سے ایک صحافی نے ان سے انکی خیریت دریافت کی تو انکا کہنا تھا کہ “شکریہ، اب میں کافی بہتر ہوں۔

بتایا جارہا ہے کہ سٹار اداکار کو آئندہ 3 سے 4 روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ اگرچہ جسمانی چوٹیں ٹھیک ہو رہی ہیں، لیکن جذباتی طور پر صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد سیف، کرینہ، تیمور اور جہانگیر کہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پٹودی خاندان کچھ وقت کےلیے سیف کے آبائی گھر، پٹودی پیلس منتقل ہوسکتا ہے۔ خاندان کےلیے سخت حفاظتی انتظامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close