ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے ملزم کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔بھارتی میڈیا پر ملزم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق بتایا گیا ہےکہ یہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد کی ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ سیف پر حملے کے 6 گھنٹے بعد ملزم نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ایک اسٹور سے ہیڈ فون خریدے جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔
ویڈیو میں ملزم کو دکان پر ہیڈ فونز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس نے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے بعد ملزم کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں اسے باندرا کے ریلوے اسٹیشن پر بھی دیکھا گیا۔واضح رہے گھر میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزم نے سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے اداکار کو 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں