بالی وڈ کے نواب سیف علی خان پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران حملہ کرنے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ان سے ایک کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا تھا، جس دوران حملہ آور نے سیف سمیت ان کے بیٹے کی آیا کو بھی زخمی کر دیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی تھی اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں، ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور حملہ آور سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کی غرض سے گھسنے والے شخص کو بالی وڈ اسٹار کی عمارت کا تفصیلی علم تھا، اس نے اداکار کے گھر تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں اور شافٹ کا استعمال کیا اور شبہ ہے کہ وہ عقبی گیٹ سے نکلا تھا، پولیس کو شک ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے شخص کو اندر سے مدد فراہم کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں