کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی عائدکردی گئی

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی سکینڈل کوئن اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی فلم” ایمرجنسی” کی ریلیز پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات کا نتیجہ ہے۔فلم میں پاکستان کے دولخت ہونے اور بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کی حکومت کے کردار اور شیخ مجیب الرحمن کی حمایت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔علاوہ ازیں فلم میں بنگلہ دیشی انتہا پسندوں کے ہاتھوں شیخ مجیب الرحمٰن کے قتل کی منظرکشی بھی کی گئی ہے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہی وہ عوامل ہیں جو بنگلہ دیش میں اس فلم پر پابندی کا سبب بنے ہیں۔تاہم” ایمرجنسی” پہلی فلم نہیں جسے بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل ‘پشپا 2’ اور ‘بھول بھولیا 3’ جیسی فلموں کو بھی بنگلہ دیش میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close