معروف بھارتی گلوکار نے شادی کر لی

معروف بھارتی گلوکار ارمان ملک اپنی منگیتر اور فیشن انفلوئنسر اشنا شروف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جوڑے نے اپنی شادی کی خوبصورت جھلکیاں تصاویر کی صورت میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔ارمان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

یہ تقریب ایک نجی مگر شاندار موقع تھا، جس میں دونوں خاندانوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

ارمان ملک اور ان کی اہلیہ آشنا شروف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کرنے کے لیے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تصاویر میں جوڑے کو ایک رنگ کے ملبوسات پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، آشنا نارنجی رنگ کے لہنگے میں ایک خوبصورت دلہن لگ رہی ہے جبکہ ارمان نے بھی اسی شیڈ کے شیروانی سوٹ میں نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ شادی کی تصاویر میں دونوں کو شادی کی رسومات ادا کرتے ہوئے خوشی کے لمحات بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ارمان ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تو ہی میرا گھر‘، تصاویر سامنے آنے کے بعد ان دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ارمان ملک وجہ تم ہو اور بول دو نا ذرا جیسے مشہور بھارتی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

دریں اثنا، آشنا شروف ایک ہندوستانی فیشن اور بیوٹی بلاگر اور یوٹیوبر ہیں، انہیں کاسموپولیٹن لگژری فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close