لاہور کی سیشن کورٹ میں مبینہ تشدد کے مقدمے کے معاملے پر اسٹیج اداکارہ نرگس اور ان کے شوہر ماجد کے درمیان صلح ہوگئی۔
اداکارہ نرگس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں شوہر کےخلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس کو درج کروائے گئے مقدمے میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے پیسوں کے تنازع پر جھگڑے کے دوران انھیں تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اب اداکارہ نرگس اور شوہر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
دونوں فریقین کی جانب سے باہمی رضا مندی سے صلح نامہ عدالت میں جمع کروایا گیا ہے جس کے بعد عدالت سے اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔فریقین میں صلح نامے کے حوالے سے اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے باہمی رضامندی سے معاہدہ کروایا ہے، بڑوں کے کہنے پر اداکارہ نے شوہر کو معاف کردیا ہے اور کوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں