پاکستانی معروف اداکارہ ماہین صدیقی، اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہو گئی ہیں۔
شہریار اور ماہین کی شادی کی متعدد تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دو روز قبل ہی اس جوڑی کی شادی کی تقریبات ولیمے پر اختتام پزیر ہوئی ہے۔اس نئی نویلی جوڑی کے خوشی سے جھومنے اور رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن پر صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔
اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے روز قیمتی ترین لباس زیبِ تن کیے۔’جیو نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہین صدیقی کی جانب سے بارات کے دن پہنے گئے سنہری رنگ کے لباس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔دوسری جانب دولہے میاں نے اپنی بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ پہنا تھا۔
گزشتہ روز شہریار کی جانب سے اپنے ولیمے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے روایت سے ہٹ کر ولیمے کے دن ہلکے رنگ پہننے کے بجائے گہرے رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔شہریار منور نے سیاہ تو ماہین نے سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا ہے۔ماہین صدیقی کے اس لباس کی بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، تاہم اس کی قیمت سامنے نہیں آئی ہے جو ممکن طور پر لاکھوں روپے میں ہی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں