معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

بظاہر چہرے پر مسکان لیے لوگ دل میں کتنے دکھ چھپائے بیٹھتے ہیں اس کا ہمیں اندازہ نہیں ہوپاتا، ایسے لوگ اس کرب سے گزر کر کب موت کے منہ میں چلے جائیں اندازہ نہیں ہوپاتا۔جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سمرن سنگھ کی مبینہ خودکشی کی خبر سن کر ان کے مداح صدمے میں چلے گئے، سمرن سنگھ آر جے، سوشل میڈیا انفلونسر اور ماڈل تھیں۔

خوبصورت آواز کے ساتھ حسین چہرے کی حامل سمرن سنگھ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی لاش گروگرام کے ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ اپنی ایک سہیلی کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔لاش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مُردہ قرار دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں خودکشی سے متعلق کوئی سمرن کا لکھا کوئی نوٹ نہیں ملا ہے، ان کی فیملی نے بھی ابھی تک کوئی کمپلین فائل نہیں کی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ انہیں بدھ رات 9 بجے سمرن کی دوست کے ذریعے اطلاع ملی تھی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کا کمرہ بند تھا، پولیس نے دروازہ توڑا تو سمرن کو پنکھے سے جھولتے ہوئے پایا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ہے۔سمرن کے اہلخانہ کا کہنا ہے وہ کافی عرصے سے اپ سیٹ تھیں، لیکن کس بات پر اپ سیٹ تھیں ، یہ انہوں نے نہیں بتایا۔

سمرن سنگھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خاصی متحرک تھیں اور ان کے 6 لاکھ 90 ہزار فالوورز تھے، انہوں نےاپنا نام ’جموں کی دھڑکن‘ رکھا ہوا تھا، انہوں نے آخری پوسٹ 13 دسمبر کو کی تھی، ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان کے مداح صدمے میں نظر آتے ہیں اور ان کی پرانی پوسٹوں پر ان کے لیے دعا کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ جموں کشمیر فاروق عبداللہ نے سمرن سنگھ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سمرن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ، سمرن کی آواز جموں کشمیر میں گونجا کرتی تھی، ان کی جموں میں ثقافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close