فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر بہن نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زینب کے اکاؤنٹ کے نام سے منسوب کچھ اسکرین شاٹس وائرل ہیں جس میں فیروز کی اہلیہ زینب کی جانب سے لکھا گیا کہ میری اور فیروز کی علیحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔لیکن یہ تمام اسکرین شاٹس جعلی ہیں، جس کا ثبوت زینب کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری ہے جس میں وہ اور فیروز ایک جم میں موجود ہیں۔

یہی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حمائمہ ملک ناقدین پر پھٹ پڑیں اور انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارفین کو کھری کھری سنادیں۔اداکارہ نے وضاحتی انداز میں کہا ‘اللہ کے لوگو فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، آپ لوگ اللہ سے ڈریں، فیروز سے آگے جہان اور بھی ہیں’۔حمائمہ نے کہا ‘کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی افیئر کی خبریں پھیلا دیتے ہیں، برائے مہربانی یہ ہماری فیملی ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں