اداکارہ رمشا خان کی بولڈ ویڈیو منظر عام پر ، سوشل میڈیا صارفین نےکڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پاکستانی شوبز کی مشہور اداکارہ رمشا خان کی بولڈ لباس میں نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ رمشا خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔چونکہ رمشا خان کو اس مرتبہ مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے دیکھا گیا جو ان کے چاہنے والوں کو پسند نہ آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمشا خان لندن میں شوٹ کروا رہی ہیں جہاں ڈائریکٹر انہیں ہدایات دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین تو پہلے الجھن کا شکار ہوئے، انہیں ویڈیو دیکھ کر لگا کہ یہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں جو رمشا خان سے مشابہت رکھتی ہیں مگر جب غور سے دیکھا تو مداح حیران رہ گئے کہ یہ رمشا خان ہیں۔ اداکارہ کا یہ بولڈ انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اس لیے مداح اس بولڈ انداز پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close