2024 میں پاکستانی عوام نے کونسی بھارتی شخصیات کو سب سے زیادہ سرچ کیا؟ فہرست جاری

گوگل کی جانب سے ہر سال ایک فہرست جاری کی جاتی ہے جس میں سال کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ٹرینڈز بتائے جاتے ہیں۔

اس ٹرینڈ سے گوگل یہ بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ اس سال کس ملک کی جانب سے کن شخصیات کو سب سے زیادہ جانا گیا اور کن شعبوں، واقعات کی جانب اس ملک کے عوام کا دھیان گیا۔

بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کو لیکربہت زیادہ جذباتی ہیں، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے بارے میں بہت زیادہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں، بالخصوص پاکستانیوں کا بالی وڈ ستاروں کے لیے والہانہ لگاؤ نظر آتا ہے اور گوگل پر پاکستانی انہی بالی وڈ ستاروں کے بارے میں جاننے کے لئے زیادہ متجسس رہتے ہیں۔

سال 2024 میں گوگل نے اپنے سرچ ٹرینڈ میں یہ بھی بتایا کہ پاکستانیوں نے کن بھارتی شخصیات، شعبوں کو سب سے زیادہ سرچ کیا ہے۔

گوگل کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ کرکٹ سے متعلق سرچ کی گئیں، جن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا پاکستان کلیش، انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا، انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

دونوں ملکوں کے عوام ہی کرکٹ کے دیوانے ہیں اور پاکستانی بھی انڈین کرکٹ کو بہت زیادہ فالو کرتے ہیں، جس کی وجہ سے گوگل پر انڈین کرکٹ کو لیکر پاکستانیوں کی جانب سے سرچ ڈیٹا زیادہ رہا۔

اگر شخصیات کی بات کی جائے تو اس سال پاکستانیوں کی جانب سے مکیش امبانی کو سب سے زیادہ سرچ کیاگیا، مکیش امبانی اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے حوالے سے پوری دنیا میں مقبول رہے، انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی پر اپنی دولت کو جس طرح نمایاں کیا اس سے صرف پاکستان ہی نہیں ساری دنیا ہی مرعوب رہی اور پاکستانی اور عالمی میڈیا پر اس شادی کو لیکر خاصی کوریج ہی ملی، شائد یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام مکیش امبانی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے خواہشمند رہے اور ان کا نام شخصیات میں ٹاپ آف دی لسٹ رہا۔

اگر شوبز کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ ممکن نہیں کہ پاکستانیوں کی جانب سے بھارت کے شوبز پر توجہ نہیں دی جائے، ویب سریز پر پاکستانیوں کی جانب سے ’ہیرامنڈی‘، ’مرزاپورسیزن 3‘، ’بگ باس سیزن 3‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ’ہیرامنڈی‘ سرچ کرنے کی سب سے بڑی وجہ اس کا لاہور سے تعلق ہونا ہے، ہیرا منڈی لاہور کی تاریخ میں ایک بڑا رتبہ رکھتی ہے اس لیے پاکستانی ناظرین نے اس سیریز کو دیکھا بھی اور اس کو گوگل میں سرچ بھی کیا۔

اگر فلموں کی بات کی جائے تو 2024 میں ’12ویں فیل‘ ، ’بھول بھلیاں 3‘، ’اینیمل‘، ’استری‘، ’ڈنکی‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، پاکستان میں بھارتی فلمیں بےحد مقبول ہیں، پاکستانی ان فلموں سے متعلق جاننے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے رہتے ہیں۔

تاہم گوگل کے 2024 کے سرچ ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں ٹاپ 10 کی کسی کیٹگری میں کسی پاکستانی شخصیت یا پاکستانی شعبے کو سرچ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close