پولیس کی حراست میں سپر سٹار کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کی پولیس حراست میں ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں الو ارجن کو پولیس حراست میں تھانے اور بعد ازاں طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسپتال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔اس سے قبل بھارتی پولیس نے سپر اسٹار الو ارجن کو پولیس نے بھگدڑ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جب کہ ان کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا تھا کہ اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا، پولیس اہلکار آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر تھانے چلے گئے۔الو ارجن کے وکیل کے مطابق ہائی کورٹ نے 4 ہفتوں کے لیے الو ارجن کی ضمانت منظور کی ہے۔ وہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد رہا ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close