تین بار خودکشی کی کوشش، بڑی اداکارہ کا بڑا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شدید ڈپریشن کی وجہ سے 3 بار خودکشی کی کوشش کی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکارہ و میزبان عائشہ عمر کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن (پی پی ڈی) کے دوران اپنی زندگی کے مشکل لمحات پر گفتگو کی۔ثروت گیلانی نے اپنی زندگی کے تاریک ترین لمحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں نے خودکشی کی کوشش کی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے 3 بار خودکشی کی کوشش کی، گاڑی چلاتے ہوئے میں نے اپنی گاڑی کو کھمبے سے ٹکرانے کا سوچا، اس قسم کے خیالات ڈپریشن کی وجہ سے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھراپی لینے کے بعد میں نے خود کو بہتر محسوس کیا، پوسٹ پارٹم ڈپریشن ایک عام حالت ہے جو بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ثروت گیلانی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ خوش گوار ازدواجی زندگی کے لیے مادیت پرستی سے گریز، ایک دوسرے کو سمجھنے اور حدود طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے اداکار و نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014ء میں شادی کی تھی۔اس جوڑے کے 2 بیٹے روحان مرزا اور عریز محمد مرزا ہیں۔اداکارہ کے ہاں دسمبر 2023ء میں تیسرے بچے اور پہلی بیٹی ایلا نور کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close