ماورا حسین کی زندگی میں بڑی تبدیلی ، اداکاری کو خیر آباد کہہ دیا

اداکارہ ماورا حسین نے ایل ایل بی کی ڈگری کو کارآمد بنانے کیلئے اداکاری کو خیر آباد کہہ کر وکالت چننے کی آپشن بھی قائم رکھی ہے۔

پاکستان کی اداکارہ ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ نوکری سے متعلق بات کی اور وکیل بننے کے حوالے سے بھی اپنا بیان دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے صرف دو ہی نوکریاں پسند ہیں جس میں سے پہلی ہے اداکاری اور دوسری بے بی سٹنگ اس کے علاوہ اور کوئی ملازمت پسند نہیں ہے ۔

ماورا حسین نےبتایا کہ میں بدقسمتی سے اپنی وکالت کی ڈگری کو کارآمد نہیں بنا سکتی، پانچ سال پہلے تک مجھے لگتا تھا کہ میں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشے کو ایک ساتھ لیکر چل سکتی ہوں لیکن اب سمجھ آگیا ایسا ممکن نہیں ہے۔

مجھے لگتا ہے کسی بھی نوکری کو کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ مکمل طور پر اس پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، لیکن ہاں اگر مستقبل میں وکالت کے پیشے کو چننے کا فیصلہ کیا تو پھر پوری طرح اس پر ہی توجہ دونگی اور دوسرے تمام کام کو چھوڑ دونگی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جس طرح ابھی اداکاری کے لیے محنت کرتی ہوں اسی طرح وکیل بننے کیلئے محنت کرونگی اور اس کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close