امیتابھ بچن نے ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں خاندان کے بارے میں چلنے والی افواہوں پر سخت الفاظ میں ردعمل دیا ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہیں، جن پر امیتابھ نے “غلط خبروں” اور “سوالیہ نشان والی معلومات” کے ذریعے ہونے والے نقصان پر روشنی ڈالی۔اپنے تازہ بلاگ میں انہوں نے لکھامیں شاذ و نادر ہی اپنے خاندان کے بارے میں کچھ کہتا ہوں، کیونکہ یہ میری ذاتی زندگی کا حصہ ہے، جسے میں محفوظ رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ غیر تصدیق شدہ جھوٹ ہوتے ہیں، جو صرف پروفیشنل مقاصد کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔امیتابھ بچن نے کہاسوالیہ نشان کے ساتھ دی گئی معلومات، چاہے وہ غلط ہوں، قاری کے ذہن میں شکوک پیدا کرتی ہیں اور ایسے مواد کو بار بار دہرایا جاتا ہے۔ یہ مواد کے ذریعے تجارتی فائدے حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close