مداحوں کیلئے بڑا شاک ،معروف اداکار39 برس کی عمر میں چل بسے

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار سونگ جائی رم 39 برس کی عمر میں چل بسے۔

سونگ جائی رم سیول کے سیونگ ڈونگ ڈسٹرکٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں منگل کو مردہ پائے گئے انکے قریب سے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی ملا ہے۔

انکی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

کے ڈرامہ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور سونگ جائی رم چند ایک شو بشمول 2012 کے ڈرامہ ’دی مون ایمبریسنگ دی سن‘ میں بھی کام کیا تھا۔

انھوں نے کے ڈرامہ میں کم سو ہائیون کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ ان کی آخری رسومات 14 نومبر کو ادا کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں