پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹر انتقال کرگئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹر منیر راج انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق منیر راج کی عمر 74برس تھی۔ وہ پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹرز میں ہوتا تھا۔منیر راج نے لا تعداد اسٹیج ڈرامے تحریر کئے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں رولا داج دا،فیقا ان امریکا ،نظام سقہ ،اک نواں تماشا،سینڈل اور سکینڈل ،ڈسکو دیوانے ،کالا کرما والا اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close