نوجوت سنگھ سدھو کی ’کپل شرما شو‘ میں واپس آ گئے ،نئے پرومو میں اہم انکشاف

سابق کرکٹر اور ’کپل شرما شو‘ کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو پانچ سال بعد کپل سے دوبارہ مل گئے۔

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے نئے پرومو میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو آئندہ قسط میں شو پر نظر آئیں گے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوت جج کی کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ حیران و پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

پرومو میں، کپل نے یہ ظاہر کیا کہ ارچنا پورن سنگھ نے ایسا میک اوور کرایا ہے جس سے وہ نوجوت کی طرح نظر آ رہی ہیں۔

کپل کی اس وضاحت پر نوجوت نے واضح کیا کہ حقیقت میں وہ خود ہی ہیں، اس پر ارچنا نے اسٹیج پر آ کر کپل سے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور سردار صاحب سے کہیں کہ وہ کرسی سے اٹھ جائیں۔ انہوں نے میری جگہ لے لی ہے۔

اس موقع پر بطور مہمان آئے ہربھجن سنگھ نے نوجوت کا ساتھ دیا اور کہا کہ کوئی بھی کرسی پر بیٹھ جائے، لیکن سدھو کی جگہ نہیں لے سکتا۔
کرکٹ اسٹار ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شو میں شامل ہوں گے۔ سنیل گروور بھی سدھو کے روپ میں دوبارہ نظر آئیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے 2019 میں “دی کپل شرما شو” چھوڑ دیا تھا۔ ان کی رخصتی کی وجہ پلوامہ حملے کے بعد ان کے تبصرے پر ہونے والی تنقید تھی۔

فروری 2019 کے اس دہشت گردانہ حملے کے بعد سدھو نے کہا تھا کہ دہشت گردی کو پورے ملک سے منسلک نہیں کرنا چاہیے اور ساتھ ہی انہوں نے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر کافی تنازع ہوا اور ان کو شو سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

بعد ازاں ایک پوسٹ میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ’مجھے ودھان سبھا کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی جس کی وجہ سے میں ‘کپل شرما شو’ کی شوٹنگ کے لیے نہیں جا سکا اور انہوں نے دو قسطوں کے لیے میری جگہ کسی اور کو دے دی، مجھے چینل سے اپنی برطرفی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اگر یہ میرے بیان سے متعلق ہے، تو میں کل جو کہہ رہا تھا، آج کہہ رہا ہوں اور کل بھی وہی کہوں گا۔‘

عوامی دباؤ کی وجہ سے انہیں بالآخر شو سے بےدخل کردیا گیا اور انکی کرسی ارچنا پورن سنگھ نے سنبھال لی جو اس کے بعد سے شو میں باقاعدگی سے نظر آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close