یاسر نواز اور فہد مصطفیٰ کا خاندان ایک دوسرے کا دشمن ؟ شدید اختلافات کی وجہ کیا ؟ جانیں

جہاں معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی برسوں سے کامیابی کے ساتھ اے آر وائے کا مارننگ شو کرتی آرہی ہیں وہیں فہد مصطفیٰ بھی کئی برسوں سے ‘جیتو پاکستان’ کے ساتھ اس چینل پر دھوم مچاتے نظر آرہے ہیں۔

پی ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر کاظم پاشا کی بیٹی ندا پاشا نے اداکاری کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا اور معروف اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے یاسر نواز سے شادی کر کے ندا یاسر ہوگئیں۔

دوسری جانب فہد مصطفیٰ بھی پی ٹی وی کے زمانے کے مشہور اداکار صلاح الدین تنیو کے بیٹے ہیں اور اپنا پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرنیٹمنٹ چلاتے ہیں جو آے آر وائے کیلئے ڈرامے تیار کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے یاسر نواز کا خاندان اور فہد مصطفیٰ کی فیملی دونوں سندھی اسپیکنگ گھرانے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دشمنی موجود ہے؟

جی ہاں دونوں خاندانوں کے درمیان اس قسم کے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں کہ پاکستان بھر کی تقریباً ہر مشہور شخصیت کو اپنے شو میں مدعو کرنے والی ندا یاسر نے آج تک فہد مصطفیٰ کو اپنے پروگرام میں آنے کی دعوت نہیں دی۔

یہاں تک اکثر اے آر وائے کے ڈراموں کی پروموشن کے لیے اس کے نشر ہونے سے پہلے یا درمیان میں ڈرامہ کی کاسٹ کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں دیکھا جاتا ہے لیکن ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھی ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ کی کاسٹ کو کبھی اس شو کے سیٹ پر نہیں دیکھا گیا۔

ان دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب میزبان و اداکار احمد علی بٹ نے اپنی پوڈ کاسٹ میں ندا یاسر کو مدعو کیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران جب احمد علی بٹ نے مارننگ شو میزبان نے سوال کیا کہ انہوں نے آج تک فہد مصطفیٰ کو اپنے شو پر کیوں آنے کی دعوت نہیں دی۔تو جواب دیتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ میں آپ کو آن ایئر نہیں بتاسکتی، کوئی خاندانی دشمنی ہے تاہم فوراً اپنے الفاظ تبدیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے لیکن کچھ فیملی کے مسائل ہیں۔

ندا نے ان خاندانی مسائل پر کوئی بھی بات مزید کرنے سے گریز کیا تاہم تبصروں کے سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں ضرور کیں۔

اپنے تبصروں میں صارفین نے یاسر نواز اور فہد مصطفیٰ کے خاندانوں کے درمیان اختلافات کی وجہ فہد کے بڑے بھائی خالد مصطفیٰ کی یاسر نواز کی بہن انزلہ کی شادی کو قرار دیا۔

صارفین نے دعویٰ کیا کہ ‘فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کے ساتھ ندا یاسر کی نند یعنی یاسر نواز کی بہن کی شادی ہوئی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر خت م ہوگئی،اسی وجہ سے دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات ہیں اور اسی لیے فہد مصطفیٰ کبھی بھی ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان نہیں آئے۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close