سال 2024 میں کون کونسی پاکستانی سیلبرٹیز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ؟ جانیں

سال 2024 کئی پاکستانی سیلبرٹیز کے لیے خوشیوں کا پیغام لایا اورآسمان پر بننے والے جوڑے زمین پر بھی اس سال جوڑوں میں بدل گئے۔رواں سال کئی فلمی اور ڈرامہ ستاروں، اسپورٹس مین، نیوز اینکرز نے اپنا جیون ساتھی چنا۔ذیل میں اس سال کچھ مشہور جوڑیوں کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تفصیلات بتائی جارہی ہیں۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید

اس سال کی سب سے دھماکا دار شادی کی خبر شعیب ملک سے ملی، جب انہوں نے ٹی وی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا اور جنوری 2024 میں سوشل میڈیا پر جوڑے کی شادی کی تصویریں چھاگئیں۔یہ خبر شعیب ملک اور ثنا جاوید کے مداحوں کے لیے کافی حیران کن تھی کیونکہ دونوں نے اپنی شادی کو چھپایا تھا، پھر اس کے بعد شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں نے کافی لوگوں کو مایوس بھی کیا۔

زہاب خان اور وانیہ ندیم

مشہور چائلڈ اسٹار اور پھر بڑے ہو کر بڑے کرداروں میں نظر آنے والے زہاب خان نے اپنی دیرینہ محبت ماڈل وانیہ ندیم سے مارچ میں شادی کی۔یہ جوڑا کافی عرصے سے ڈیٹنگ کررہا تھا، دونوں کی کم عمری میں محبت کی شادی کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا۔

فیروز خان اور زینب

معروف اداکار فیروز خان نے علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد جون میں ڈاکٹر زینب سے شادی کرلی، اس شادی میں جوڑے کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔فیروز خان نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی، اس تصویر کے کیپشن میں فیروز خان نے اپنی بیوی کے بارے میں تعریفی کلمات ادا کیے تھے۔

انوشے اشرف

معروف ہوسٹ ، وی جے اور اداکارہ انوشے اشرف نے جون کے مہینے میں اپنے قریبی دوست شہاب رضا مرزا سے شادی کرلی۔ ان کے نکاح کی تقریب ویڈیو کال پر منعقد ہوئی، تقریب میں قریبی احباب نے شرکت کی، انوشے اشرف نے نکاح کی تصویر بھی شیئر کی۔

اینکر محمد جنید

معروف نیوز اینکر محمد جنید اس سال شادی شدہ جوڑیوں میں اپنا نام لکھوانے والوں میں شامل ہیں، ورسٹائل اینکر کی شادی کا انکے مداحوں کو کافی انتظار تھا۔محمد جنید نے آمنہ کے ساتھ شادی میں صرف اپنے انتہائی قریبی دوست احباب کو مدعو کیا، ان کی شادی کی خبر سُن کر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے ڈھیر لگ گئے۔

دانیہ شاہ کی شادی

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ ایک متنازع شخصیت ہیں، انہوں نے عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کی تھی۔عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد دانیہ نے اُن کی جائیداد میں حصہ داری کے لیے کورٹ میں کیس بھی دائر کیا تھا، بعدازاں انہوں نے اپنے وکیل حکیم شہزاد لوہاپاڑ سے ہی شادی کرلی۔

جویریہ عباسی

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی رواں سال اپنا جیون ساتھی چن لیا، ان کی پہلی شادی معروف ہدایتکار و اداکار شمون عباسی سے ہوئی تھی۔

عمیر جسوال

گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے بھی اکتوبر میں اپنی دوسری شادی کی تصویریں شیئر کیں، انہوں نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے کی تھی۔دوسری شادی کے موقع پر عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ کی تصاویر شیئر نہیں کیں اور نہ ان کے متعلق کچھ بتایا۔

حنا رضوی

اداکارہ حنا رضوی اپریل میں عمار احمد خان سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کی شادی میں قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور جوڑے کو نیک تمناؤں سے نوازا۔

عریشہ رضوی

اداکارہ عریشہ رضوی نے فروری میں اپنے جیون ساتھی عبداللہ فرخ کا انتخاب کیا، ان کی شادی کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ایمن سلیم

سال 2024 کے پہلے دن ہی اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اپنی شادی کی ہر تقریب میں یہ جوڑا بہت خوبصورت نظر آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close