مشہور اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑکر 1300 کروڑ کی کاروباری سلطنت کھڑی کردی

بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ کی کاروباری سلطنت کھڑی کردی،آشکا گورادیا نے 2017 میں امریکی بزنس مین برینٹ گوہل سے شادی کی اور انہوں نے اکتوبر 2023 میں بیٹے کو جنم دیا۔

بھارت میں شوبز انڈسٹری میں اداکاراوں کیلیے شہرت اور دولت دونوں ہی ہیں، یہاں بہت سے کامیاب اداکار کروڑ پتی ہیں۔ٹی وی انڈسٹری اپنے ابتدائی دور میں مالی طور پر کمزور تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہاں بھی دولت کی ریل پیل ہوچکی ہے۔اپنے عروج کے دور میں اس صنعت سے وابستہ ایک اداکارہ نے ایکٹنگ کے کیریئر کو خیر باد کہہ دیا، جیسے یقینی طور پر اس وقت کچھ لوگوں نے بے وقوفی سے تعبیر کیا ہوگا۔لیکن یہ اداکارہ کافی ہوشیار ثابت ہوئیں کیونکہ انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا اور اسے بین الاقوامی کمپنی میں بدل دیا۔

اداکارہ اس وقت 1300 کروڑ کی کمپنی چلا رہی ہیں، یہ کمپنی میک اپ کا سامان بناتی ہے اور اس کا مقابلہ بھارتی مارکیٹ میں مقامی طور پر مضبوط کمپنیوں سے ہے۔38 سالہ آشکا گورادیا نے 22 سال قبل ٹی وی شو اچانک 37 سال بعد سے اپنے اداکاری کے سفر کی شروعات کی تھی لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے کسم سے ملی۔انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارمنس دی، ان کے نام اور پرفارمنس سے ہر ٹی وی ناظر واقف ہے، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ رہی ہیں۔

انہوں نے بعد ازاں سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔2019 میں انہوں نے ٹی وی انڈسٹری اور ممبئی دونوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، دراصل وہ ایک سال قبل شروع کیے گئے اپنے کاسٹ میٹک برانڈ رینی کو ساری توجہ دینا چاہتی تھیں۔ان کے برانڈ نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیاں حاصل کرلیں، صرف 5 سال کی مدت میں یہ 1300 کروڑ کی کمپنی بن گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close