معروف یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

نیویارک (پی این آئی) 25 سالہ مقبول ڈریگ ریسنگ یوٹیوبر آندرے بیڈل بدھ کے روز نیو یارک میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

نیویارک پولیس کے مطابق یوٹیوبر اپنی بی ایم ڈبلیو 2023 ماڈل تیز رفتاری سے چلا رہا تھا کہ اچانک وہ کنٹرول کھو بیٹھا جس سے وہ حادثے کا شکار ہوا, پولیس نے بتایا کہ آندرے بیڈل کی تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے ایک پول سے ٹکرائی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔آج نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی سروسز دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر پہنچیں اور آندرے بیڈل کو جمیکا ہسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہائی وے ڈسٹرکٹ کا اسکواڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ آندرے بیڈل ایک مشہور یوٹیوبر تھے جن کے 59 ہزار 500 سبسکرائبرز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آندرے بیڈل اکثر سٹریٹ ریسنگ پر مبنی ویڈیوز اور اعلیٰ اقسام کی مختلف گاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close