شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، بڑا مطالبہ کر ڈالا

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

انڈیا کے شہر رائے پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں دھمکی آمیز کال کی اور 50 لاکھ انڈین روپے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس وقت رائے پور میں ایک تحقیقاتی ٹیم موجود ہے۔
پولیس کے مطابق فون کال کرنے والے مبینہ شخص کی شناخت فیضان خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لوکیشن ایک فعال فون نمبر کے ذریعے ٹریس کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جب فیضان سے تفتیش کی تو انہوں نے بتایا کہ ’یہ کال میں نے نہیں کی، میں پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں اور میرا فون 2 نومبر کو چوری ہو گیا تھا۔‘

فیضان نے بتایا کہ ’انہوں نے فون چوری ہونے کی درخواست دائر کروا رکھی ہے، اسی دوران کسی نے ان کے فون کے ذریعے شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال کی ہے۔‘

شاہ رخ خان کو گزشتہ اکتوبر میں بھی جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ یہ واقعہ ان کی دو فلموں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کی کامیابی کے بعد پیش آیا تھا۔

اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے 59 سالہ اداکار کو Y+ سیکیورٹی مہیا کی تھی جس کے تحت شاہ رخ خان کے ساتھ چھ مسلح اہلکار چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close