گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں تاریخ رقم کردی

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی۔

دارالحکومت ریاض میں علی ظفر کے کنسرٹ میں 1 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

علی ظفر نے وزارت اطلاعات و ثقافت سعودی عرب کی دعوت پر السویدی پارک میں جاری ریاض سیزن میں پرفارم کیا۔

اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے پر لوگوں کا بےحد مشکور ہوں، یہاں میں عوام کی محبت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

علی ظفر کا کنسرٹ ریاض سیزن میں اب تک کا سب سے بڑا کنسرٹ بن گیا، انہوں نے اپنے مشہور گیت پیش کر کے محفل لوٹ لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close