بڑے تاوان کا مطالبہ، سلمان خان کو جان سے مارنے کی دہمکی دے دی گئی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھ جان لیوا دھمکی مل گئی، اس بار ان سے 2 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کو ہیلپ لائن پر نامعلوم شخص کی جانب سے مختلف پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں سلمان خان سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو اداکار کو مار دیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے موصول ہونے والی اس نئی دھمکی پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی ٹریفک پولیس کو اس وقت دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جب انہوں نے حال ہی میں نوئیڈا سے 20 سالہ نوجوان غفران خان کو گرفتار کیا ہے جسے حراست میں لے کر ٹرانزٹ ریمانڈ پر منتقل کر دیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے پتہ لگایا کہ ان دھمکیوں کے پیچھے اصل ملزم محمد طیب ہے اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل ممبئی پولیس نے جمشید پور کے ایک 24 سالہ سبزی فروش شیخ حسین شیخ محسن کو ممبئی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن پر بھیجنے گئے دھمکی آمیز پیغام پر گرفتار کیا تھا۔

دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے نے بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور سلمان خان اور لارنس بشنوئی کے درمیان صلح کرانے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔پیغام میں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کو سیاستدان بابا صدیقی سے بھی بدتر انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، جنہیں چند روز قبل حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجی گئی اس دھمکی کے چند دن بعد بھیجنے والے نے ایک اور پیغام بھیج کر معافی بھی مانگی تھی اور کہا تھا کہ یہ پیغام غلطی سے بھیجا گیا تھا۔خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے بار بار دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔رواں برس اپریل میں 2 مسلح ملزمان نے اداکار کے باندرہ میں واقع گھر کے قریب 5 فائر کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close