وینا ملک نے حافظ قرآن پسند کر لیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کی ان دنوں خبروں میں آنے کی وجہ ان کی نئی محبت یعنی شہریار چوہدری نامی شخص ہیں۔

ویناملک ان دنوں ٹک ٹاکر شہریار چوہدری کے ساتھ تعلق کے باعث خبروں میں ہیں جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں، دونوں کے درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو سوشل میڈیا پر دیکھا بھی جاسکتا ہے۔وینا ملک کے مداح ان کے شہریار چوہدری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہینڈل ہی جانتے ہیں، وہ ٹک ٹاک پر ویڈیو کانٹینٹ بھی بناتے ہیں لیکن شہریار کا چہرہ اب تک کسی نے نہیں دیکھا، وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہوکر بھی سب کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ وہ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور انٹرپرینئر ہیں۔

حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی گفتگو کے دوران جہاں وینا نے شوبز سے عارضی وقفے اور انی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بات کی، وہیں اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے۔ شہریار چوہدری سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا، شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا۔

وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ شہریار اور میں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں، اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود میرے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’انکی لکھائی بھی بہت خوبصورت ہے، آواز بہت سُریلی ہے اور گانا بہت اچھا گاتے ہیں‘۔دوسری جانب میڈیا سے عارضی وقفہ لینے پر وینا نے بتایا کہ ’میں نے اس دوران اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھی ، اور نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، ماسٹرز کے امتحانات دیے جس کا نتیجہ ابھی نہیں آیا‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close